ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’کوشش تھی رضوان پر پریشر نہ آنے دوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرینٹ برج: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 150 رنز کی شاندار شراکت آپسی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی پارٹنر شپ کا راز بتایا۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش تھی کہ رضوان پر پریشر نہ آنے دوں، رضوان کے لیے مشکل ہوئی تو پہلے وکٹ کو دیکھا اور پھر چارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے کپتان نے بتایا کہ شروع میں ہر اوور میں 10 یا 8 رنز بنانے کی حکمت عملی بنائی تھی، ڈیوڈ ویلے کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انشا اللہ سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے بتایا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریز پر مشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پر کھڑے ہوکر آپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں۔

رضوان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا میری رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مشورے پر چلتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں