بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: سونا چوری میں ملوث پولیس افسران کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، 65 سالہ سونا چوری میں ملوث پولیس افسران کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں سے سونا چوری، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی بھی تحقیقات کی گئیں، ایس آئی یو کی ٹیم سب انسپکٹر ممتاز کی سربراہی میں کام کرتی تھی۔

ٹیم میں دو اے ایس آئی اسرار اور محمد عمران شامل تھے، ایس آئی یو ٹیم میں پرائیویٹ بندہ محمد علی بھی شامل تھا جو فرنٹ مین تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل صدر سے ایک تاجر کے اغوا کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، تاجر کے اغوا میں بھی ایس آئی یو ٹیم کے ملوث ہونے پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: پولیس کی ایس آئی یو میں کارروائی، 6 اہلکار گرفتار

تاجر کو سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا اور موبائل میں گھماتے رہے، سادہ لباس اہلکاروں نے تاجر کو رقم لے کر چھوڑا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کی تھی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے 65 تولہ سونا برآمد کیا اور ظاہر نہیں کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا۔

ملازمہ نے سامان کی برآمدگی سے متعلق ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا تھا، شناخت کے بعد تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے سونا اور رقم برآمد کی گئی۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں