اشتہار

سعودی عرب سے غیرملکیوں کیلئے خوش خبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے مقامی اور غیرملکیوں کیلئے بہترین سہولت سے آراستہ سیاحتی پیکج تیار کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت نے رواں سال 11 سیاحتی مقامات کا پیکیج تیار کیا ہے، موسم گرما کے دوران اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحتی موسم کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا، بیرون ملک سے آنے والے غیرملکی سیاح بھی اس پیکج سے مستفید ہوں گے، محکمہ سیاحت نے اس مرتبہ شاپنگ کو سیاحت سے منسلک کیا ہے۔

- Advertisement -

خصوصی پیکج کی بدولت سیاح مملکت کے ثقافتی، تاریخی اور قدرتی مقامات سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرسکیں گے، شائقین کو سیاحتی مقامات پر اپنی پسندیدہ اشیا دیکھنے اور حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

سعودی عرب: سیاحت کے فروغ کے لیے 49 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں میں آسانی -  BBC News اردو

محکمہ سیاحت کی کوشش ہے کہ سیاحت کے ساتھ شاپنگ کا شوق بھی پورا کرایا جائے۔

سعودی وژن کے تحت سیاحت کے فروغ کی پالیسی کا یہ بنیادی حصہ ہے، اس سلسلے میں 250 سے زیادہ نجی ادارے مختلف طرح کی شاپنگ کی سہولت دے رہے ہیں۔

سعودی حکومت کو 2018 میں سیاحوں کی خریداری سے ایک ارب 520 ملین ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں