بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام: کشمیری نوجوان آن لائن 60 ہزار روپے ماہانہ کمانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع کردیا گیا۔ حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور جدید کورسز میں ٹیکنیکل تربیت کا مرحلہ جاری ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نےکشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی شیئرکر دی۔میرپور کا رہائشی شکیل احمد ٹیکنیکل تربیت حاصل کر کے برسر روزگار ہو گیا۔

شکیل احمد نے ویب ڈیولپمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کی تربیت کے لیے حکومتی تعاون حاصل کیا۔ کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی تعلیم ہونے کے باوجود بے روزگار رہنے کا دکھ تھا، بغیرفیس اور معاوضے کے نیوٹک سے گرافک ڈیزائننگ کورس مکمل کیا، آن لائن ویب سائٹس کے ذریعے ماہانہ 60ہزارروپے تک کما رہا ہوں۔

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے شکیل احمد کو اسکل اسکالر شپ پر مبارکباد دی اور کہا خوشی ہےتمام صوبوں،جی بی اور کشمیری نوجوان بھی مستفیدہو رہے ہیں، حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ بےروزگاروں کے لیے امید کی کرن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے درخواست ہے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں