اشتہار

بائیک پر کرتب دکھانے کا بھیانک انجام، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

موٹرسائیکل سوار کو تماشا دکھانے کے لیے ‘ون ولنگ’ کرنا مہنگا پڑگیا، بائیک سیدھی دیوار سے جاٹکرائی۔

ایڈونچر سے بھرپور کرتب کے چکر میں عموماً بائیکرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، متعدد بار شہری جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتے۔

ایسا ہی حادثہ ایک مرتبہ پھر پیش آیا، منچلے نوجوان نے موٹرسائیکل کو ایک پہیے پر چلانے کی کوشش کی تو بائیک پھسلن کے باعث دیوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک اور دیوار دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

اس حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے دوران خوش قسمتی سے بائیکر محفوظ رہا۔

ون ولنگ کے دوران سڑک پر موجود پانی کے باعث ممکنہ طور پر موٹرسائیکل پھسلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں