اشتہار

صدر بائیڈن کے بیان پر فیس کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر کے سوشل میڈیا سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر جوبائیڈن کے کرونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کا الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لگانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے بیانات حقائق کے برعکس ہے۔

چار جولائی تک 70 فیصد امریکی شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے ہدف میں ناکامی کا الزام حکومت کو تو نہیں دیں گے لیکن فیس بک نے کرونا ویکسین کے متعلق غلط معلومات کو ہٹانے میں اپنا کردار ضرور ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ فیس بک نے وبائی صورتحال کے آغاز میں ہی غلط مواد پر مبنی ایک کروڑ 80 لاکھ پوسٹیں ہٹائی ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ فیس بک اس وقت تک کسی بھی صارف کی پوسٹ پر پابندی نہیں لگاتی جب تک کہ وہ پوسٹ ’واضح اور سنگین خطرے‘ کا باعث نہ بن رہی ہوں۔

واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے کہا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کرونا وائرس کی ویکسین کے متعلق غلط معلومات پھیلانے کا سبب بن کر لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں