اشتہار

علی ظفر کی تصویر وائرل، مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گلوکار و موسیقار علی ظفر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئرکردہ تصویر کے بعد مداحوں نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کے بالوں کا انداز اور رنگ کورین گلوکاروں کے پوپ کی طرح نظر آرہا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ان تصاویر میں ان کے بال نگاہوں کا مرکز بنے جن کا پلاٹینم پرپل ہے۔ علی ظفر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کے پوپ پاکستان میں ہے؟‘۔ انہوں نے اس کے ساتھ جلد آرہا ہے اور گیم بن گئی کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

- Advertisement -

علی ظفر کے نئے انداز کو مداحوں نے پسند تو کیا ہی مگر وہ تصویر دیکھ کر تذبذب میں مبتلا ہوگئے کیونکہ پاکستانی گلوکار کے کیپشن سے محسوس ہورہا ہے جیسے کے پاک پاکستان آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

اس تصویر پر اب تک پانچ ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس کیے اور علی ظفر سے پوچھنے کی کوشش بھی کی کہ کیا کوئی نیا پروجیکٹ شروع ہورہا ہے؟۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں