اشتہار

بھارت میں شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں شدید بارشوں کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکانات و دیواریں گرنے سے 25 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں لیکن حالیہ اموات ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ہونے والی بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں۔

بھارتی کا کہنا ہے کہ ممبئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 سے تجاوز کرچکی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑی پر واقع ایک دیوار کچھ مکانات پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ مبئی کے بھرت نگر علاقہ کی دیوار رات کے ایک بجے منہدم ہوئی، حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شدید بارش کے پس منظر میں ممبئی کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں