تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

بس ڈرائیور کی کمال مہارت و بہادری: 25 بچوں کو جلتی بس سے زندہ نکال لیا

روم : بس ڈرائیور نے کمال مہارت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں بچوں کو جلتی ہوئی بس سے زندہ نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بس میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ یورپی ملک اٹلی کے لمبارڈی صوبے کے شہر میلان میں آیا، جہاں ایک بس سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے 14 سال سے 16 سال عمر کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی تھی۔

بس جب میلان شہر سے 80 کلومیٹر دور ایک سرنگ سے گزر رہی تھی تو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیکن بس کے پوری طرح جلنے سے قبل ہی بس ڈرائیور نے اپنے حواس پر قابو پاتے ہوئے کمال مہارت اور بہادری سے 25 بچوں کو جلتی بس سے باہر نکالا۔

لمبارڈی صوبے کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے خطرناک صورتحال میں کمال مہارت اور حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔

Comments

- Advertisement -