بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا ویکسینیشن سے متعلق اعدادوشمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کوروناویکسینیشن سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سائنو فارم کی تعداد15لاکھ87ہزار سے زائد ہے، پہلی ڈوز 10لاکھ11ہزار سے زائد لگائی گئی، دوسری ڈوز 5لاکھ85ہزار879لگائی جاچکی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ سائینو ویک کی تعداد26لاکھ76ہزار241ہے۔ پہلی ڈوز21لاکھ19ہزار425لگائی جاچکی ہے جبکہ دوسری ڈوز5لاکھ56ہزار816لگائی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 2 ہزار رہی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 30 مریض جاں بحق ہوگئے۔

کرونا وائرس: 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں