19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

شاہ محمود قریشی کا افغان حکومت سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان و افغانستان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو سولہ جولائی کے واقعےپر اقدامات سے آگاہ کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد سے متعلق واقعے میں ملزمان کی گرفتاری،انصاف کیلئے ہر ممکن اقدام کررہےہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو اسلام آباد بلا لیا گیا

وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغان ہم منصب کو بتایا کہ افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ افغان حکومت سفیر،سینئرسفارتکاروں سےمتعلق فیصلےپر نظرثانی کریگی۔

افغان وزیر خارجہ حنیف آتمر نے ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینےپر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور افغان سفارتخانے ،قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا۔

افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، افغانستان، پاکستان کیساتھ تعلقات میں استحکام کیلئے پر عزم ہے، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں