بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دلہن نہ دکھانے پر دلہا شادی سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت میں شادی کی تقریب کی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا دلہن نہ دکھانے پر شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اچانک ہی تقریب چھوڑ کر بھاگ گیا۔

شادی کی تقریب جاری تھی کہ جیسے ہی ایک رسم کی ادائیگی کے لیے دلہا کو لایا گیا تو کچھ ایسا ہوا کہ جس کے بعد دلہا وہاں سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہا کھڑا ہوا تو اس دوران دلہا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گر گئی، جیسے ہی دلہے نے دلہن کو دیکھا تو وہ اپنے گلے میں ڈالے پھولوں کے ہار کو اتار کر وہاں سے بھاگ گیا۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں