بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ؛ ’تمام حقائق سامنےلائیں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کو پوشیدہ رکھنےکا ‏ہمارا کوئی ارادہ نہیں تمام حقائق میڈیاکےذریعےسامنےلائیں گے۔

مشیر قومی سلامتی امور اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود ‏قریشی نے کہا کہ وزیراعظم معاملےکی بذات خود نگرانی کر رہےہیں وزیراعظم کی براہ راست ‏نگرانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے معاملہ کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغان سفیراورعملےکی سیکیورٹی بڑھائی ہے ہماری ویلیوز کا احترام ‏کیا جائے ہم بھی ان کی ویلیوز کا احترام کریں گےتحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےہمیں ‏افغانستان کاتعاون درکار ہو گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سفیر کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنےکا افغان وزیرخارجہ ‏سےکہاہے افغان سفیر سے سوال نامہ شیئر کیا ہے انہیں حقائق بتاناہوں گے چاہتےہیں واقعےمیں ‏ملوث ملزمان کوسزادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےبات چیت کےعمل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور افغانستان کےساتھ ‏مکمل تعاون کرنے کا ارادہ رکھتےہیں تحقیقات سےمتعلق ابھی کچھ نہیں کہناچاہتاہوں یہ حساس ‏معاملہ ہے،بڑی احتیاط اور سنجیدگی سےاسےآگےلےکرچلناہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کےتصدیق شدہ اکاؤنٹ سےسفیرکی بیٹی کی جعلی تصویرشیئرکی گئی ‏بھارت اورافغانستان میں پاکستان مخالف ٹرینڈچلائےجارہےہیں بغیرسوچےسمجھےبیانات داغ دیے ‏جاتے ہیں، احتیاط کرنی چاہئے کہنے کو بہت کچھ ہےلیکن ہم نےاحتیاط کامظاہرہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں