اشتہار

ہائی وے پر خوفناک حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکا میں ہائی وے پر خوفناک حادثے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک سڑک سے اڑتی ہوئی دوسری سڑک پر جاگری۔

- Advertisement -

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

حادثے کی ویڈیو ایک دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوئی اور گاڑی میں موجود شخص نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں