اشتہار

زباب رانا کو گلاب کے پھولوں کا گلدستہ کس نے بھجوایا؟ اداکارہ کو تلاش

اشتہار

حیرت انگیز

شاندار اداکاری کے باعث لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ زباب رانا کو 300 گلاب کے پھول بھجوانے والے انسان کی تلاش ہے۔

انٹرنیٹ پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زباب رانا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔

ویسے تو اکثر شوبز شخصیات کے ساتھ دلچسپ و عجیب واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن زباب رانا جن کے نین نقش اور فٹنس مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتی ہے نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے گھر پہنچیں تو 300 گلاب کے پھولوں سے سجا خوبصورت گلدستہ ان کا منتظر تھا۔

- Advertisement -

زباب رانا نے بتایا کہ گلدستے میں ایک کارڈ بھی رکھا تھا جس میں چھوٹا سا خوبصورت پیغام تحریر تھا، کیوں کہ پیغام میں کوئی غلط بات درج نہیں تھی اسے میں اس مداح سے ملنے کی مشتاق ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں