اشتہار

کویت کا 24 گھنٹے میں 95 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکام نے ایک روز میں 95 ہزار شہریوں و غیر ملکیوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے ریکارڈ قائم کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی جانب سے کرونا وائرس کی مہلک وبا سے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کے بچاؤ کےلیے پابندیوں کے ساتھ ساتھ قومی ویکسی نیشن مہم بھی شروع کی تھی جو کامیابی سے جاری ہے۔

قومی ویکسی نیشن مہم کے دوران کویتی طبی عملے نے ایک دن میں 95 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے مہم میں کام کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

وزارت صحت نے کہا کہ "آج کوویڈ 19 ویکسین کی تقریبا 95،000 خوراکیں شہریوں اور رہائشیوں کے مختلف عمر طبقوں کو ، مشرف میں ویکسی نیشن سینٹر ، پرائمری کیئر سنٹرز ، شیخ جابر برج اور فیلڈ مہموں کے ذریعے فراہم کی گئیں، جو یقیناً ایک بڑا حادثہ ہے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم کل آبادی کے 70 سے 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں