نیویارک: امریکا میں پولیس افسر نے چپس کے خالی پیکٹ اور ٹیپ کی مدد سے زخمی شہری کی جان بچالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں ایک شہری کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔
ایمبولینس کے آنے تک پولیس افسر نے چپس بیگ کو ٹیپ کی مدد سے زخمی شخص کے سینے میں لگی چوٹ پر بہتے ہوئے خون روکنے کے لیے چپکا دیا۔
This is just one example of the heroic work that your NYPD officers do every day. @NYPDShea @NYPDChiefPatrol @NYPDnews @NYPD28Pct pic.twitter.com/DAcF5e2i67
— Chief Rodney Harrison (@NYPDChiefOfDept) July 16, 2021
زخمی شخص کو بعد میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پولیس افسر کے اس اقدام سے زخمی شخص کی جان بچ گئی ورنہ خون زیادہ بہنے سے اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔
شہری کی جان بچانے پر پولیس افسر کے اقدام کو سراہا جارہا ہے اور اسی حوالے سے نیویارک پولیس کے کمشنر نے افسر رونلڈ کینیڈی کی تعریف کی ہے۔
یہ واقعہ 7 جولائی کو نیویارک میں ہارلم لینو کس ایونیو کے قریب پیش آیا تھا، پولیس نے 11 جولائی کو اسی معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔