اشتہار

کرونا وائرس: برطانیہ نے پابندیاں ختم کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ملک بھر میں عائد لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیاں ختم کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کرونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کے بعد لاک ڈاؤن کی بیشتر پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی البتہ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لےلی ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس کی شرط ختم کی گئی ہے البتہ اوپن ایئر سروس کا خیال اب بھی رکھنا ہوگا جب کہ اسپتالوں اور پاسپورٹ کنٹرول کے علاقے میں پابندی برقرار رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں