اسلام آباد : بھکر میں شجرکاری مہم سے صرف ڈھائی سال میں حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے، وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے سرسبزپاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنجر زمین پر اگائے گئے درختوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا بھکرمیں دوہزارانیس سےشجرکاری مہم جاری ہے،صرف ڈھائی سال میں حیرت انگیزنتائج سامنےآئے، آئندہ نسلوں کیلئے سرسبزپاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
In Bhakkar before 2019 & since our plantation drive. Amazing results of billion tree plantation drive in just over 2 & 1/2 years. The greening of Pakistan for our future generations. pic.twitter.com/pmQtAczNcm
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2021
یاد رہے 11 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان نے سوات کے مٹہ کے علاقے میں ایک پہاڑی کی ویڈیو شیئر کی تھی اور جس میں دکھایا گیا تھا کہ بلین ٹری سونامی مہم کی وجہ سے یہ کیسے سبز ہو گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مٹا میں بنجر پہاڑیاں سر سبز ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہماری ارب درخت لگانے کی مہم کے ناقابل یقین نتائج ہیں ، انشاء اللہ ہم آئندہ نسلوں کے لئے ایک صاف ستھرا اور سبز پاکستان چھوڑیں گے۔