لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں دیگرمقامات کی تسلسل کےساتھ چیکنگ کریں ، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کےدوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، شہریو ں کی زندگیوں کےتحفظ کےلئےہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے، بےا حتیاطی کےباعث کورونامریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ہوچکا ،شہری حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔
انھوں نے کیسوں میں اضافے کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن ، دیگرپابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوروناکی چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔
خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔