دنیا بھر میں جرائم کی کم ترین شرح رکھنے والے ممالک کی فہرست میں سنگاپور بھی شامل ہے لیکن اسی ملک میں ایک طالب علم کے وحشیانہ قتل نے دل دہلا دیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ لڑکے کو سنگاپورین ہائی اسکول میں بے دردی سے قتل کردیا گیا، طالب علم کے جسم پر تیز دھار آلے سے کاٹے کے نشانات پائے گئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتھی طالب علم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے کلہاڑی برآمد ہوئی ہے۔
جرائم نہ ہونے کے برابر والے ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا دل خراش واقعہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو اسکول میں کسی طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جائے وقوع پر پہنچے تو لڑکا خون میں لت پت تھا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں 16 سالہ ساتھی طالب علم کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، لڑکے کا ذہنی توازن کا بھی ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے۔
سنگاپورین وزیر تعلیم چھان چھون نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔