اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جوابی ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کر دیا ہے۔

مریم نواز نے جمائمہ کو ٹوئٹ میں جواب دیا ہے کہ انھیں جمائمہ یا ان کے بچوں کی زندگی سے کوئی دل چسپی نہیں، اور انھیں اور بھی بہت سے کام ہیں کرنے کو۔

ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا ’مجھے آپ یا آپ کے بچوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دل چسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے، لیکن آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کی فیملیز کے لیے زہر اگل رہے ہیں۔‘

مریم نے مزید لکھا کہ اگر وہ (عمران خان) یہی کرتے رہیں گے تو پھر دوسروں کو بھی حربے اپنانا آتے ہیں، اگر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے تو اپنے سابقہ شوہر کو ٹھہرائیں۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں سے متعلق بیان پر مریم نواز کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہا کہ وہ یہودیوں کی گود میں پلے بڑھے، میں 2004 میں پاکستان چھوڑ گئی تھی، تب سے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے مریم نواز کے بیان پر رد عمل میں کہا تھا کہ ایک دہائی تک مجھ پر میڈیا اور سیاست دانوں کی طرف سے یہود مخالف حملے کیے گئے، ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اور گھر کے باہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں