اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شوہر کی سفاکی، بیوی 5 دن تک بھوک پیاس سے تڑپ کر مرگئی مگر نومولود کو سینے سے لگائے رکھا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ظالم شوہر نے بے رحمی کی انتہا کردی، مظلوم بیوی کو 5 دن تک بھوکے پیاسے رکھا اور تیزدھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دردناک واقعہ امریکا کے علاقے فینکس میں پیش آیا جہاں تین بچوں کی ماں نے جب شوہر کی دھوکے بازی پکڑی تو اس نے تشدد شروع کردیا، مبینہ طور پر شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی تعلقات تھے بیوی کے منع کرنے پر اس نے ظالم شروع کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو کمسن بچوں سمیت شیوون روبنسن نامی خاتون کا ایک نومولود بھی ساتھ تھا۔ تیزدھار آلے کے حملے کے سبب خاتون دم توڑ گئیں، پولیس اہلکار گھر پہنچے تو خاتون مردہ حالت میں تھیں اور ان کے ساتھ شیرخوار بچہ بھی لیٹا ہوا تھا جس کے سر پر گہری چوٹ دیکھی گئی۔

- Advertisement -

Two Toddlers and an Infant With Fractured Skull Alone For 5 Days Without  Food, Water After Mother's Murder : Parrot Tv

بعد ازاں اہلکاروں نے شوہر کو گرفتار کرکے دیگر دونوں بچوں کو بھی اپنی حفاظت میں لے لیا ہے اور تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے 30 سالہ انڈری ڈوینیال نامی شوہر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے تیز دھار آلہ بھی برآمد ہوا، پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بچے کبھی کبھی بھوک پیاس سے تڑپتے تھے لیکن دورازہ بند ہونے کے باعث بدقسمتی سے ہم انہیں غذا نہیں پہنچا پاتے تھے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں