اشتہار

علاج کیلئے جمع کیے گئے لاکھوں روپے چوہے کھاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں معمر شخص کے آپریشن کے لیے جمع کیے گئے چار لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ چوہوں نے کھالیے۔

چوہوں کے حملے کا یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا، جہاں ریڈیا نامی شخص نے دو لاکھ روپے جمع کیے تھے تاکہ اپنے پیٹ کے کینسر سے نجات پانے کےلیے آپریشن کراسکے۔

ریڈیا ہر روز قریبی گاؤں سے سبزیاں لاکر اپنے علاقے میں فروخت کرتا ہے، عمر کے اس حصے میں بھی عمر رسیدہ شخص اپنا گزر بسر کرنے کےلیے خود ریڑھی لگاتا ہے۔

- Advertisement -

بزرگ شہری کی زندگی پرسکون انداز میں گزر رہی تھی کہ اچانک انہیں پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، ڈاکٹر کو چیک کروانے پر پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں ٹیومر ہے جس کا فوری آپریشن انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچا سکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کے لیے 4 لاکھ روپے کا خرچ بتایا جو ان کےلیے ناممکن تھا لیکن پھر بھی ریڈیا نے اپنے علاج کی غرض سے رقم جوڑنا شروع کی یہاں تک کے دو لاکھ روپے جمع ہوگئے۔

ایک روز ریڈیا کے پیٹ میں شدید درد ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کےلیے تجوری کھولی تاکہ پیسے نکال سکیں لیکن انہوں نے تجوری کھولی تو ریڈیا دنگ رہ گئے کیوں کہ تجوری میں موجود رقم چوہوں نے کتر دی تھی۔

کرنسی پھٹے ہوئے کرنسی نوٹ دیکھ کر معمر شخص کی امید ٹوٹ گئی کیوں کہ بینک نے بھی نوٹ تبدیل کرنے سے انکار کردیا تاہم بینک افسر نے ریڈیا کو ریزرو بینک آف انڈیا جانے کا مشورہ دیا، اب ریڈیا پریشان ہیں کہ اگر ریزرو بینک نے بھی نوٹ تبدیل کرنے سے منع کردیا تو ان کا علاج کیسے ہوگا۔

معمر بھارتی شہری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کرنسی نوٹ تبدیل کروائے یا میرا علاج کروائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں