اشتہار

‏’الحمدللہ حج انتظامات کامیاب ہوئے، اسلامی ممالک کے تعاون کا شکریہ‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی حمایت سےحجاج ‏کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کر سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی پیغام میں کورونا پھیلاؤ ‏روکنے کیلئے سعودی اقدامات کی حمایت اور مدد پر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اسلامی ممالک کی حمایت سےحجاج کیلئے بہترین سہولتیں ‏فراہم کر سکے اور ویکسی نیشن مہم بھی عازمین کومحفوظ ماحول فراہمی میں مددگارثابت ہوئی۔

- Advertisement -

شاہ سلمان نے کہا کہ رواں سال 60ہزار ویکسین شدہ افرادنےحج کی سعادت حاصل کی، حجاج کو ‏احتیاطی تدابیر اور بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ تمام ترانتظامات کامیاب ہوئے، تمام عالم اسلام،عازمین کوعیدالاضحیٰ کی ‏مبارکباد پیش کرتاہوں اور عازمین حج کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہوں۔

سعودی وزارت کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ حج درخواستوں میں سے صرف 60 ہزار کو حج کے ‏لیے منتخب کیا گیا تھا، جب کہ 2019 میں 25 لاکھ افراد نے حج ادا کیا تھا۔

کرونا وبا کی وجہ سے محدود افراد کی اجازت کے باوجود خوش نصیب حجاج کو پہلے سے احساس ‏ہو گیا تھا کہ اس سال وہ حج کی سعادت حاصل کر لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں