ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

معروف کاروباری شخصیت سونے سے بنی گاڑی کی وائرل ویڈیو پر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری کی سونے سے بنی فراری کار کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر مشہور بھارتی کاروباری شخصیت نے سبق آموز پوسٹ شیئر کردی۔

امیر ترین افراد کسی بھی ملک میں پائے جائیں وہ اپنی دولت اور شہرت کو دنیا تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا کا سہارا ضرور لیتے ہیں اور اکثر ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی نہ کسی ملک کا امیر شہری کوئی مہنگا کام کرتا نظر آرہا ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی نژاد امریکی شہری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جو سونے کی بنی فراری کار میں سوار ہورہا ہے، ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ ’بھارتی نژاد امریکی گولڈ فراری کے ساتھ‘۔

مذکورہ ویڈیو حوصلہ افزاء پیغامات شیئر کرنے والی مہندرا گروپ کے مالک آنند مہندرا نے بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’مجھے نہیں پتہ کہ یہ ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے، بس اس ویڈیو میں ایک پیغام ہے کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ اسے کہاں خرچ نہیں کرنا چاہیے‘۔

مہندرا کے ویڈیو ری ٹوئٹ کرنے کے بعد 24 گھنٹے کے دوران بھارتی نژاد امریکی شہری کی ویڈیو کو 1 لاکھ 64 ہزار صارفین نے دیکھا اور ویڈیو پر چھ ہزار چھ سو صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا اور سیکڑوں نے اس ویڈیو کو ریٹوئٹ کیا اور اس پر تبصرے کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں