اشتہار

روسی صدر کا عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں مقیم ‏مسلمانوں کی صحت اور خیریت ‏ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر کا مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ پر خصوصی پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر ‏جاری کیا گیا ہے۔

صدر نے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ ایک قدیم مذہبی تہوار ہے جس کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں ‏یہ تہوار مسلمانوں کی اصل اور اقدار کی طرف راغب کرتا ہے۔

- Advertisement -

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع رحمت، انصاف اور دوسروں کے ساتھ محتاط ‏خوشگوار رویہ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی پیغام میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی ‏اقدامات کی حمایت اور مدد پر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اسلامی ممالک کی حمایت سےحجاج کیلئے بہترین سہولتیں ‏فراہم کر سکے اور ویکسی نیشن مہم بھی عازمین کومحفوظ ماحول فراہمی میں مددگارثابت ہوئی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، برطانیہ، روس، امریکا سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ ‏منائی جارہی ہے جب کہ پاکستان، بھارت، ایران سمیت دیگر ممالک میں کل عید منائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں