بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کی وجہ بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر مایوس ہوگئے، بولے غلطیاں نہ ہوتیں تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ ہم نے کیا غلطیاں کی ہیں، اس پر کام کرنا ہے، ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی ہیں جس سے پریشر آتا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ کسی کو کھلانے یا نہ کھلانے سے میچ نہیں ہارے بلکہ چھوٹی موٹی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، امید ہے ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھے نتائج دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

واضح رہے کہ رات گئے انگلینڈ نے پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی، دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، انگلینڈ کی بی ٹیم سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

پے در پے سیریز ہارنے کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ اختتام پزیر ہوا، اب قومی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی ، جہاں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں