اشتہار

روس کا حیران کن لڑاکا طیارہ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

قابل بھروسہ دفاعی مصنوعات طیار کرنے والے ملک روس نے اپنا پہلا سنگل انجن والا جیٹ پیش ‏کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے بین الاقوامی ایرو اسپیس سیلون کے دورے کے ‏دوران اس سنگل انجن والے طیارے کی جانچ کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر طیارہ ساز کمپنی کے سی ای او نے بریفنگ میں صدر کو بتایا کہ ایک انجن والے ایک ‏جیٹ میں وسیع جنگی صلاحیتیں ہیں جس کی لاگت بھی کم ہے۔

مستقبل کے تقاضوں اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے اس طیارے ‏کو ڈیزائن کیا گیا ہے جسے غیرملکی ڈیمانڈز پر ترمیم کر کے مطلوبہ شکل دی جا سکتی ہے۔

اس طیارے کی پہلی متوقع پرواز 2023 میں ہو سکتی ہے لیکن اس سے پہلے زمینی آزمائش کی ‏جائے گی اور پھر تجرباتی پرواز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

صدر کو بتایا گیا کہ کمپنی 2026 تک سیریل پروڈکشن کا ارادہ بھی رکھتی ہے اور 15 سالوں میں ‏‏300 سنگل لائٹ جیٹ تیار کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں