بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو بحال کردیا گیا: آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کو بحال کر دیا گیا جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم کو ہر طرح کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں شدیدبارش سے شاہراہ مٹی کے تودوں کے باعث بلاک ہوئی تھی، رائے کوٹ اور نتہ پانی سمیت 20مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی تھی، جس کے بعد ٹریفک عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او پی کی کوششوں سے تمام 20 مقامات پر ٹریفک بحال ہوا۔ ایف ڈبلیو او نے شدید موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود شاہراہ کو کلیئر کیا۔

ایف ڈبلیواوکی کوششوں سے تمام 20 مقامات پر ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکٹروں شہری سڑک پر پھنس گئے تھے۔ ٹریفک کی روانی نہ ہونے کے باعث کئی لوگ اپنی مقررہ منزل تک نہیں پہنچ سکے تھے، تاہم اب ان کی پریشانی دور ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں