کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں 25 اور 26 جولائی کو تیز نہیں بلکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ نے بتایا کہ کراچی میں آنے والا مون سون کا دوسرا اسپیل کمزور پڑگیا جس کے باعث 25 اور 26 جولائی کو تیز نہیں بلکہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ دوسرے اسپیل سے مشرقی سندھ میں تیزبارشیں متوقع ہیں۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
قبل ازیں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سندھ سمیت ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں موسلادھار بارشیں دیکھی گئیں۔
بارش کے باعث کئی مقامات پر جان لیوا حادثات پیش بھی آئے، کراچی میں ایک لڑکا اور جوان شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔