کراچی : ٹی وی کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ہدایت کار یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود کی آمد پر دونوں میاں بیوی خوشی پھولے نہیں سما رہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہونے والی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کو ایک اور خوشی مل گئی، قدرت نے انہیں ایک پیارے سے بیٹے کی صورت میں اپنی نعمت سے نوازا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی، دونوں نے اپنے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔
- Advertisement -
تصویر کے کیپشن میں یاسر حسین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یاسر کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔