اشتہار

روس: انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اور بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: محفوظ اور قابل اعتماد نیٹ سرفنگ کے لیے روس اپنا انٹرنیٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے اپنے ملک کو منقطع کرنے کی تیاری کر لی، اور اپنا نیٹ ورک یعنی روسی انٹرنیٹ تعمیر کرنے کے مراحل تیزی سے تکمیل کی طرف لے جا رہا ہے۔

روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریملن تسلسل کے ساتھ روس کے اپنے انٹرنیٹ (Runet) کی جانچ کر رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جب یہ عالمی نیٹ ورک سے منقطع ہو جائے گا، تو یہ کیسے کام کرے گا۔

- Advertisement -

روسی صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کو کسی بھی وقت اپنے انٹرنیٹ پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

پسکوف کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے ذاتی انٹرنیٹ Runet کی آزمائشوں سے واقف ہیں، جو کہ بہت اہم ہیں، اب ہم ایک ایسی صدی میں جی رہے ہیں جب سائبر کرائم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور سائبر کرائم کے خلاف جنگ میں اب بھی کوئی فعال بین الاقوامی تعامل موجود نہیں ہے۔

ترجمان کریملن نے صحافیوں کو بتایا کہ آج کے دور میں روس کو اپنا محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ چاہیے، جس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں