اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کوباہربھیجناخطرناک تھا ، نوازشریف جیسےلوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی را کے حلیف حمداللہ سےملاقات ایسی کاروائی کی مثال ہے، مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں
نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے
مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے pic.twitter.com/OafVmwUPuJ— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) July 24, 2021
دوسری جانب تحریک انصاف کے فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن سےفرارہوکروطن کے مخالفین سے ملاقاتیں کررہے ہیں، دشمنوں سےدوستیاں اورتحائف کےتبادلےکیےجارہے ہیں۔
وطن سےفرار ہوکر وطن کےمخالفین سےملاقاتیں-دشمنوں کےساتھ دوستیاں,شادیوں میں دعوتیں، تحفے تحائف کے تبادلے-کشمیریوں کی جدو جہد کی توہین ہے -کشمیر کا سودا کرنے والوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوانشاء اللہ تعالی کل کشمیر کی غیورعوام مسترد کر دی گئی اور جیت کشمیر کے سفیر عمران خان کی ہوگی
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 24, 2021
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کشمیرکاسودا کرنیوالوں کوکل کشمیری عوام مستردکرےگی، جیت کشمیرکےسفیر عمران خان کی ہوگی۔