اشتہار

’پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولرز شاہنواز دہانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرے لیے یہ عید بہت اسپیشل رہی ہے، تینوں فارمیٹ میں جگہ بنا کر پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا چاہتا ہوں۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ گاؤں کے ماحول میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں ہارڈ بال کا کوئی تصور نہیں ہے، محنت کرکے تینوں فارمیٹ میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہمارے آم کے باغات ہیں والد کے ساتھ کھیتی باڑی بھی کی، وہ چاہتے تھے کہ پڑھ لکھ کر بڑا افسر بنوں۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ الشہباز کلب فرسٹ الیون سے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز کیا مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے کیا طریقہ ہوتا ہے، دوستوں نے بہت سپورٹ کیا جوتے اور کرکٹ کا سامان فراہم کیا۔

شاہنواز دہانی نے بتایا کہ والد نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت بہت مشکل سے دی، والد کے دوست نے انہیں یقین دلایا کہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے پھر میں نے الشہباز کرکٹ کلب سے کھیل کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر قرار پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں