جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

اداکارہ دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا، عبدالرزاق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ بھارتی بکیز کی جانب سے انہیں 50 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزق نے انکشاف کیا کہ 1999 یا 2000 میں بھارتیوں کے ساتھ ملنے کی آفر کی گئی، میں نے کہا پچاس کروڑ کیا ایک ارب بھی دیں تو یہ کام نہیں کرنا ہے۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ بکیز چاہتے تھے کہ جس طرح وہ کہیں اسی طرح کروں، میں نے کہا مجھے حرام کھانے کی عادت نہیں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ میں نے دیدار سے شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا میں نے ان سے کہا تھا کہ دیکھیں گے وقت کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔

https://youtu.be/3pIb-K3k090?t=481

سابق کرکٹر نے کہا کہ دیدار کہتی تھیں کہ وہ اسٹیج کے ڈرامے وغیرہ نہیں چھوڑ سکتیں تو میں نے ان سے کہا تھا کہ پھر میرے لیے مشکل ہوجائے گا، دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو ہمارا بریک اپ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنا میرے ساتھ زیادتی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ شعیب ملک کو کہا گیا کہ ان 5 سے 7 لڑکوں کو ٹیم سے باہر کردو، شعیب ملک مجبور تھا اس نے بورڈ کا کہا مان لیا۔

سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو، عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹھیک طرح سے استعمال نہیں کیا گیا، وسیم اکرم اور معین خان واحد تھے جو مجھے ٹھیک طریقے سے استعمال کرتے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں