بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ماں اپنے جگر گوشے کو بچاتے ہوئے موت کی وادی میں چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے صوبے جینان میں سیلاب اور مٹی کے تودے سے گھر تباہ ہونے کے دوران اپنی بچی کو محفوظ مقام پر پہنچانے والی ماں کی لاش برآمد کرلی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچی کو بدھ کے روز 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا، شدید بارشوں کے باعث حینان صوبے کے گاؤں وانگزو نگڈیان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ کاریاں ہوئی تھیں۔

چین میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بچی کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس بچی کی عمر کم و بیش تین سے چار ماہ بتائی جاتی ہے۔

اخبار سدرن میٹروپولس ڈیلی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خاندان کے فرد ژاؤ نے بتایا کہ ‘میں نے بچی کی آواز سنی اور اسی وقت ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بچا لیا، اسے اس کی ماں نے آخری لمحات میں ایک اونچی جگہ پر پھینک دیا تھا۔‘

بچی کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس بچی کی ماں کی لاش جمعرات کے روز ملبے تلے سے نکالی گئی، ریسکیو ٹیم کے رکن نے بیجنگ یوتھ ڈیلی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بچی کی ماں کی لاش تک پہنچے تو وہ اپنی جگہ ایسی پوزیشن میں ساکت تھی جیسے کچھ اچھال رہی ہے۔

یینگ نامی ریسکیو ورکر نے بتایا کہ ‘انتہائی اہم لمحات میں اس نے بچی کو اچھال دیا اور یہی وجہ تھی کہ وہ زندہ بچ گئی، مقامی اخبارات میں بچی اور اس کی ماں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس خطے میں سیلاب کی بڑی وجہ ریکارڈ بارشیں ہیں جن کے باعث 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً چار لاکھ کے قریب اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں