بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی فرمانروا نے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا نے اپنے فلاحی ادارے(کے ایس ریلیف) کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ملائیشیا کو مدد فراہم کرے۔

شاہ سلمان نے کے ایس ریلیف کو ہنگامی بنیاد پر ملائیشیا کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ سعودی بادشاہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کو طبی سہولت فراہم کی جائے تاکہ اسے وبا سے لڑنے میں معاونت مل سکے۔

دنیا بھر میں کورونا کے خاتمے کیلئے خادم حرمین شریفین پیش پیش ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کو ہر کوئی سراہ رہا ہے، اس سے قبل انہوں نے دیگر ممالک کی بھی مدد کی۔

شاہ سلمان نے انسانی ہمدردی کی ایک اور نئی مثال قائم کردی

خیال رہے کہ 15 جولائی کو سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے(کے ایس ریلیف) نے طبی آلات اور سہولیات سے لدے دو طیارے تیونس پہنچائے تھے جو عالمی کورونا وبا سے مقابلے میں معاونت کررہے ہیں۔ تیونس کے صدر نے کورونا صورت حال کے پیش نظر سعودی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ناصرف وبا بلکہ یہ فلاحی ادارے دکھی انسانیت کی مدد کے لیے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں