تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

متحدہ عرب امارات سے اچھی خبر

ابوظہبی: کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے 56 ٹن طبی سامان انڈونیشیا کو فراہم کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت وبا سے لڑنے میں انڈونیشیا کی مدد کررہی ہے۔ جہاز کے ذریعے چھپن ٹن طبی سامان انڈونیشیا پہنچایا گیا جس میں آکسیجن سیلنڈر اور کورونا ٹیسٹنگ کٹ سمیت دیگر کئی آلات شامل ہیں۔ یہ سامان انڈونیشیئن حکام کو معاونت فراہم کرے گا۔

انڈونیشیا میں تعینات اماراتی سفیر عبداللہ سلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے، باہمی روابط مزید پھلے پھولیں گے۔

سعودی فرمانروا نے دل جیت لیے

اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں بھی متحدہ عرب امارات نے انڈونیشیا کی مدد کی تھی۔ انڈونیشیئن ہیلتھ ورکرز کے لیے تقریباً 20 ٹن طبی سامان پہنچایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای نے افریقی ملک رواندا کو بھی 9 ٹن طبی سامان فراہم کیا۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کے ایس ریلیف کو ہنگامی بنیاد پر ملائیشیا کی مدد کی ہدایت کی ہے۔ سعودی بادشاہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کو طبی سہولت فراہم کی جائے تاکہ اسے وبا سے لڑنے میں معاونت مل سکے۔

دنیا بھر میں کورونا کے خاتمے کیلئے خادم حرمین شریفین پیش پیش ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کو ہر کوئی سراہ رہا ہے، اس سے قبل انہوں نے دیگر ممالک کی بھی مدد کی۔

Comments

- Advertisement -