اشتہار

مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے ملتان سے بھی اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملتان سے اسکردو کے لیے بھی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ملتان تا اسکردو پہلی پرواز سے167مسافر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو شمالی علاقہ تک براہ راست رسائی ہوگئی۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے6شہروں سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔ خیال رہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو زبردست سہولت میسر آئے گی۔

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثہ

مسافر پنجاب کے شہر ملتان سے براہ راست اسکردو کا سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اسکردو کے لیے پرواز سے سیاحت کا شعبہ بھی پروان چڑھے گا، ملتان سے تعلق رکھنے والے سیاح بہ آسانی اسکردو کے سیاحتی مقامات کا بھی سیر کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں