اشتہار

ٹوکیو اولمپکس: ثانیہ مرزا پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

اشتہار

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنہ کا مقابلہ ویمنز ڈبلز میں یوکرین کی دو ‏بہنوں لیوڈمیلا اور نادیہ سے ہوا جس میں بھارتی جوڑی کو 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے والی ایشلے بارٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ‏ہوگئیں۔

- Advertisement -

ایشلے بارٹی کو اسپین کی سارا سورائیبس ٹورمو نے ہرایا۔

واضح رہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے پول اے میچ میں ہرمنپریت سنگھ کے دو گول کی بدولت نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست ‏دی تھی، بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ اولمپک مہم کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہرمنپریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں دو گول کیے جبکہ تیسرا گول روپندر پال سنگھ نے ‏‏10 ویں منٹ میں کیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے کین رسل (چھٹے منٹ) اور اسٹیفن جینیس (43 ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کے لئے گول کیا لیکن وہ ‏اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔بھارتی ہاکی ٹیم کا اب اگلا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں