جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا گانا انگریزی گانے کی ’کاپی‘ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلوکار فرحان سعید اور آئمہ بیگ کا عید کے تیسرے روز ریلیز ہونے والا گانا انگریزی گانے کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار فرحان سعید اور آئمہ بیگ نے عید کے تیسرے روز رومینٹک گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ریلیز کیا جسے ٹیلر سوئفٹ کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے کی کاپی قرار دیا جانے لگا۔

میوزک ویڈیو میں فرحان اور آئمہ خود ہی جلوہ افروز ہوئے ہیں لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اپنے تبصروں میں اس گانے کو انگریزی گانے کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

اس معاملے نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جب ٹیلر سویفٹ کے گانے ’وائلڈیسٹ ڈریم‘ کی ڈائریکٹر جوزف نے بھی اس میں حصہ لیا اور طنزیہ ٹوئٹ کیا۔

جوزف نے خود کو ٹیگ ہوئی ایک ٹوئٹ میں ہنستے ہوئے لکھا کہ ’واؤ، ہائی پاکستان۔‘

بعد ازاں فرحان سعید کے گانے کے ڈائریکٹرعدنان قاضی نے وضاحت دی کہ گانے میں اسٹائلنگ کاپی نہیں بلکہ ٹیلر سویفٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کی گئی ہے کیونکہ وہ گلوکارہ سے متاثر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں