تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‏’ویکسین نہیں لگواؤں گا‘ کورونا کا مذاق اڑانے والا شخص وائرس سے ہلاک

مر جاؤں گا ویکسین نہیں لگواؤں گا، امریکا میں کورونا اور ویکسین کا مذاق اڑانے والے شخص کی ‏وائرس نے جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کا 34 سالہ شخص کورونا وائرس سے جنگ ‏لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اسٹیفن ہارمون نامی شخص نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس اور ویکسینیشن کا مذاق اڑایا اور آخری ‏دم تک ویکسین نہ لگوانے کے فیصلے پر ڈٹا رہا۔

LA man who mocked Covid-19 vaccines dies of virus - BBC News

سوشل میڈیا پر اسٹیفن نے لکھا کہ مجھے 99 پریشانیاں ہیں لیکن ان میں ایک ویکس (ویکسین) ‏نہیں۔ چرچ کے رکن اسٹیفن نے کہا کہ وہ اپنے مذہبی عقیدے پر یقین رکھتے ہیں جو ان کی حفاظت ‏کرے گا۔

ایک ماہ تک وائرس سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والے شخص نے کہا کہ وہ ‏ویکسین لگوانے سے انکار کر دیں گے۔

Anti-vax Hillsong Church member Stephen Harmon, 34, dies of Covid after  posting 'I got 99 problems but a vax ain't one'

ہلسنگ چرچ کے بانی برین ہیوسٹن نے اسٹیفن کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی اپنی مرضی اور انفرادی فیصلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -