بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کا ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ : کیوی حکومت نے ملازمین کی سہولت کےلیے دس دنوں کی بیماری کی چھٹیوں کا اعلان کردیا تاہم ان چھٹیوں کےلیے کم از کم ملازم کو 6 ماہ ملازمت میں رہنا لازم ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملازمین کی سہولت کےلیے چھٹیوں کا نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت چھ ماہ کی ملازمت کے بعد ورکرز کم از کم دس دن کی بیماری (بیماری ہونے کی صورت میں ملنے والی چھٹی) کی چھٹی لے سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر مائیکل ووڈ نے کہا کہ اس فیصلے سے شہریوں اور کام کے مقامات کو صحت مند رکھنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا بحران کے دوران ہم نے دیکھا کہ بیماری کی صورت میں گھر میں رہنا کس قدر ضروری ہوتا ہے اسی لیے ہم نے دس دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا تاہم شہریوں کی مدد کی جاسکے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

مائیکل ووڈ کا کہنا تھا کہ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہے کہ بیمار ہونے کی صورت میں ملازمین میں کام کرنے کی صلاحیت 20 فیصد کم ہوجاتی ہے اور صحت مند افراد 3 گنا زیادہ کام کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعد نیوزی لینڈ کے ملازمین سال میں زیادہ سے زیادہ 20 دن کی بیماری کی چھٹی لے سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں