جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ایل اے 43: کشمیر ویلی فور میں پی ٹی آئی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایل اے 43 کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ویلی فور کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ویلی فور میں تحریک انصاف کے جاوید بٹ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگی کی نسیمہ خاتون دوسرے نمبر پر رہیں۔

تحریک انصاف کے جاوید بٹ نے 774 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ادھر ایل اے 41 کشمیر ویلی ون علاقہ کشمیر ویلی ٹو کے 13پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان 1532ووٹ لیکر پہلے نمبرپر ہیں، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اکرام 184ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شبر عباس میر 141ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں