جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

’عراق میں اب امریکا یا کسی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ملک سے امریکی  و غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اب کسی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ میں لڑنے والے امریکی یا غیر ملکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عراق کی سیکیورٹی فورسز اب کسی بھی غیر ملکی فوج کی قیادت کے بغیر ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اب ہمیں اپنی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا تھا کہ ’عراق سے امریکا یا غیر ملکی افواج کا انخلا ہماری ضروریات پر ہوگا، ہم نے داعش کے خلاف آپریشن پر بھی قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے‘۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم واشنگٹن میں داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے مذاکرات کریں گے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ان کا امریکا کا دورہ متوقع ہے جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوگی ، جس میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں گزشتہ برس کے اواخر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ہزار فوجیوں کی کمی کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں