بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹوکیو اولمپک: بھارتی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : اولمپک میں فتح سے آغاز کرنے والی بھارتی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 7 کے مقابلے میں صرف 1 گول کرکے بدترین شکست کا شکار ہوگئی۔

بین الااقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک گیمز کا آغاز ہوچکا ہے جس میں بھارتی مرد ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تو کامیابی حاصل کی لیکن اپنی فتح کو برقرار نہ رکھ سکی اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی کمزور نظر آرہی تھی جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں نکلا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو میچ جیتنے کا کوئی موقع نہیں دیا حالانکہ بھارتی ٹیم کو چھ پنالٹی کارنر ملے لیکن انہوں نے ایک بھی پنالٹی کو گول میں تبدیل نہیں کیا۔

بھارتی ٹیم رواں اولمپکس میں اب تک 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کا اگلا میچ ارجنٹینا، اسپین اور جاپان کے سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں