بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر الیکشن: ’کچھ جماعتوں کیساتھ انڈراسٹینڈنگ ہے، حکومت کیلئے اکثریت حاصل کرلیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی نشستوں کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے، آزاد کشمیر نے حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوکر مسلم لیگ نواز کو پیچھے دھکیلا۔

ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے آج دیکھا آزاد کشمیر میں آزادی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگ محسور ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی گہما گہمی بھی سب نے دیکھی اور سرحد پار کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتظامیہ مسلم لیگ نواز کے تابع ہے اور انتظامیہ نے حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوکر ن لیگ کو پیچھے دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں ایسی ہیں جن کے ساتھ ہماری انڈراسٹینڈنگ ہے، بہت سی نشستوں کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ انشااللہ حکومت کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرلیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ سیاست چمکانے کےلیے کشمیریوں کے سودے کی بات کی گئی لیکن کشمیریوں کے سودے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

تحریک انصاف کی “آزادکشمیر “الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

انہوں نے کرونا سے کہا کہ اس وقت پورا ملک کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہے جب کہ کراچی اور سندھ میں تیزی سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں