اشتہار

موٹر بائیک ریس کے دوران جان لیوا حادثہ، ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین میں جونیئر موٹر بائیک ریس کے دوران جان لیوا حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں جونیئر موٹر بائیک ریس کے دوران خوفناک حادثے میں 14 سالہ رائیڈرہوگو میلان زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریس شروع ہوئی تو اسپینش رائیڈر کی بائیک سلپ ہوگئی، پیچھے سے تیزی سے آنے والی بائیک کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے پر رائیڈر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

https://youtu.be/-BVCCr00mSw?t=19

رپورٹ کے مطابق اسپینش رائیڈر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

موٹر سائیکلنگ کی اعلیٰ کلاس موٹو جی پی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرن 5 پر گرنے والے میلان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

موٹو جی پی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میلان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں میلان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں