کوروناوائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ کےسی ایم ہاؤس کےدفاتر کو بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کےداخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےوزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کےمیڈیاسیل، پروٹوکول سیل اور پبلک کمپلینٹ سیل بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے14دفاتر اور دیگر محکمے بھی بند رہیں گے اور ملازمین گھروں سےکام کریں گے۔
کھلےمحکموں میں صرف 50فیصدملازمین کو آنےکی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا سے ملازمین کو محفوظ رکھنےکے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بندکیاگیا ہے۔